سرفراز عارض ۔۔۔ گُل کو لائے صبا کی رَتھ پر کون

گُل کو لائے صبا کی رَتھ پر کون
باغ میں جائے اس سَکَت پر کون

رابطے تیز ہو گئے اتنے
ننگے پائوں اب آئے چھت پر کون

میں نے اسلام کو قبول کیا
لائے ایمان من گھڑت پر کون

ہم سے کہتے ہیں زیورِ دل کو
رکھَّے گِروی لکھَت پڑَھت پر کون

گُل سے عارض ؔ کو چُوم کر چھوڑا
کان دھرتا لبَوں کی مت پر کون

Related posts

Leave a Comment