سید عدیل شاہ … پہلے آواز ذرا بھاری کی

پہلے آواز ذرا بھاری کی
اور پھر خوب اداکاری کی

یہ جو حالت خراب کی ہوئی ہے
دشت جانے کی میں تیاری کی

یونہی پاگل نہیں ہوا ہوں میں
بعد مجنوں کے میں نے باری کی

میری آنکھوں میں دیے روشن ہیں
ایک دن ختم ہو گی تاریکی

میری لائف میں آپشنل تھا سب
جو محبت کی اختیاری کی

Related posts

Leave a Comment