محمد آفتاب تابش ۔۔۔ جنم دن

جنم دن
۔۔۔۔۔۔
سدا زندگی میں خوشی کا سماں ہو
نہ فکرِ جہاں ہو نہ غم کا نشاں ہو

تمھارے قدم چومتی کہکشاں ہو
زمیں بھی تمھارے لیے آسماں ہو

تمھی میرے دل بر ، تمھی میری جاں ہو
تمھی راز میرا ، تمھی رازداں ہو

مرے پاس یا دور ، چاہے جہاں ہو
دعا ہے کہ تم پر خدا مہرباں ہو

ہمیشہ سلامت رہے پیار تیرا
کبھی راز تیرا نہ ہرگز عیاں ہو

ترا حسن دراصل سیرت ہے تیری
کسی کم نظر سے یہ کیسے بیاں ہو

مری یہ دعا ہے کہ تقدیر تیری
تری خواہشوں کی سدا ہم زباں ہو

ہزاروں برس لوٹ کر یہ دن آئے
ہزاروں برس بعد بھی تُو جواں ہو

Related posts

Leave a Comment