ممتاز راشد لاہوری ۔۔۔ شاعروں میں جو نام ہے اُس کا

شاعروں میں جو نام ہے اُس کا
کچھ تو اعلیٰ کلام ہے اُس کا

ہر جگہ اُس نے پائی ہے عزت
ہر کہیں احترام ہے اُس کا

لوگ ملتے ہیں اُس سے جُھک جُھک کر
ایسا اونچا مقام ہے اُس کا

ہم سبھی کے لیے نمونہ ہے
کام جو صبح و شام ہے اس کا

ذہن و دل میں اُسی کا ڈیرہ ہے
دھڑکنوں میں قیام ہے اس کا

وہ مہک ہی مہک ہے سر تا پا
گلستانوں میں کام ہے اُس کا

وہ زمیں زاد ہے مگر راشد
آسماں پر مقام ہے اُس کا

Related posts

Leave a Comment