کرب و بلا…… یوسف خالد

ہزار موسم گزر گئے ہیں
ستم گروں کی جفا وہی ہے
ابھی بھی دھرتی سلگ رہی ہے
ابھی بھی آہ و بکا وہی ہے
ابھی بھی ہر سو ہے سوگواری
ابھی بھی ماتم بپا وہی ہے
ابھی بھی مظلوم جل رہے ہیں
ابھی بھی کرب و بلا وہی ہے
امامِ عالی مقام! لیکن
کہیں کہیں جو دیے ہیں روشن
وفا شعاروں کے ان دیوں میں
تمہاری سیرت کی روشنی ہے

Related posts

Leave a Comment