آسٹریلیا کا پاکستان کے متاثرینِ سیلاب کیلئے 20 لاکھ ڈالرز دینے کا اعلان

آسٹریلوی وزیرِ خارجہ پینی وونگ نے اس ضمن میں اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا عالمی خوراک پروگرام کے ذریعے 20 لاکھ ڈالرز کی امداد دے گا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ حکومتِ پاکستان کو فوری انسانی ضروریات کے لیے مدد فراہم کر رہے ہیں، سیلاب سے متاثرہ خواتین، بچے اور کمزور افراد فوری امداد کے مستحق ہیں۔

آسٹریلوی وزیرِ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی طرف سے سیلاب میں اپنےپیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں۔

پینی وونگ نے یہ بھی کہا ہے کہ سیلاب سے تباہ حال افراد کے ساتھ آسٹریلیا کی گہری ہمدردیاں ہیں۔

Related posts

Leave a Comment