ہیلی کاپٹرز کو امدادی سامان پھینکنے کے لئے خشک زمین نہیں مل رہی، وزیرماحولیاتی تبدیلی

جرمن میڈیا کو انٹرویو میں وزیربرائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ مسلسل آٹھ ہفتے سے ملک کے جنوبی حصے میں مون سون کی بارشیں جاری ہیں جس سے کئی اضلاع سمندر کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ پاکستان میں ایسی مون سون بارشیں پہلے کبھی نہیں ہوئیں۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے 3 کروڑ30 لاکھ افراد متاثرہوئے ہیں۔ یہ کسی بھی چھوٹے ملک کی آبادی کے برابر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکثر علاقے چھوٹے سمندرجیسا منظر پیش کررہے ہیں۔ہیلی کاپٹرز کو امدادی سامان پھینکنے کے لئے خشک زمین نہیں مل رہی۔ سیلاب میں پہلی بار امدادی کاموں کے لئے بحریہ کو تعینات کرنا پڑا۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ یہ خراب موسم ماحولیاتی تبدیلی کا نتیجہ ہے۔ پورے سال خراب موسم کا ایک کے بعد دوسرا واقعہ سامنے آتا رہا۔

Related posts

Leave a Comment