احمد فراز ۔۔۔ زندگی سے یہی گلہ ہے مجھے

زندگی سے یہی گلہ ہے مجھے تو بہت دیر سے ملا ہے مجھے تو محبت سے کوئی چال تو چل ہار جانے کا حوصلہ ہے مجھے دل دھڑکتا نہیں، ٹپکتا ہے کل جو خواہش تھی آبلہ ہے مجھے ہم سفر چاہیئے، ہجوم نہیں اک مسافر بھی قافلہ ہے مجھے کوہ کن ہو کہ قیس ہو کہ فراز سب میں اک شخص ہی ملا ہے مجھے

Read More

فانی بدایونی ۔۔۔ آنکھ اٹھائی ہی تھی کہ کھائی چوٹ

آنکھ اٹھائی ہی تھی کہ کھائی چوٹ بچ گئی آنکھ دل پہ آئی چوٹ دردِ دل کی انہیں خبر کیا ہو جانتا کون ہے پرائی چوٹ آئی تنہا نہ خانۂ دل میں درد کو اپنے ساتھ لائی چوٹ تیغ تھی ہاتھ میں نہ خنجر تھا اس نے کیا جانے کیا لگائی چوٹ یوں نہ قاتل کو جب یقیں آیا ہم نے دل کھول کر دکھائی چوٹ اور کیا کرتے ہم بلا کشِ غم جو پڑی دل پہ وہ اٹھائی چوٹ کہیں چھپتی بھی ہے لگی دل کی لاکھ فانی نے…

Read More

محمد علوی ۔۔۔

میں اپنا نام ترے جسم پر لکھا دیکھوں دکھائی دے گا ابھی بتیاں بجھا دیکھوں پھر اس کو پاؤں مرا انتظار کرتے ہوئے پھر اس مکان کا دروازہ ادھ کھلا دیکھوں گھٹائیں آئیں تو گھر گھر کو ڈوبتا پاؤں ہوا چلے تو ہر اک پیڑ کو گرا دیکھوں کتاب کھولوں تو حرفوں میں کھلبلی مچ جائے قلم اٹھاؤں تو کاغذ کو پھیلتا دیکھوں اُتار پھینکوں بدن سے پھٹی پرانی قمیص بدن قمیص سے بڑھ کر کٹا پھٹا دیکھوں وہیں کہیں نہ پڑی ہو تمنا جینے کی پھر ایک بار انھی…

Read More