مظہر امام ۔۔۔ دیکھو اس شخص سے اتنی نہ محبت کرنا

دیکھو اس شخص سے اتنی نہ محبت کرنا
بھول جائے نہ کہیں ہم سے وہ نفرت کرنا

دوستی خوب نبھائی ہمیں تسلیم مگر
دشمنی میں بھی نہ اب جان رعایت کرنا

مصلحت پیش ہے ورنہ ہمیں سب ہے معلوم
سر اٹھائے ہوئے دنیا سے بغاوت کرنا

عہد کم ظرف کی باتوں کا برا مت جانو
اس کی فطرت میں نہیں کوئی عنایت کرنا

یہ برا وقت سہی یہ بھی گزر جائے گا
ظلم کے آگے کبھی جھکنا نہ منت کرنا

Related posts

Leave a Comment