مستوں کو ستا کے شیخ صاحب کیا اپنے خدا سے پائیے گا
Read MoreCategory: بیت بازی
جمال احسانی
اس قدر عیشِ محبت پہ نہ ہو خوش کہ تجھے دوسرے عشق میں نقصان اٹھانا پڑ جائے
Read Moreاحمد ندیم قاسمی
اس رشتہِ لطیف کے اسرار کیا کھلیں تو سامنے تھا اور تصور خدا کا تھا
Read Moreظہیر کاشمیری
میں ہوں وحشت میں گم میں تیری دنیا میں نہیں رہتا بگولہ رقص میں رہتا ہے صحرا میں نہیں رہتا
Read Moreمیر عبدالحئ تاباں دہلوی
غنیمت جان جینا آدمی کا بھروسا کچھ نہیں اس زندگی کا
Read Moreابراہیم ذوق
مثالِ نے ہے مرے جب تلک ہے دم میں دم فغاں ہے میرے لیے اور میں فغاں کے لیے
Read Moreسراج اورنگ آبادی
خبرِ تحیرِ عشق سن نہ جنوں رہا نہ پری رہی نہ تو تو رہا نہ تو میں رہا جو رہی سو بے خبری رہی
Read Moreخواجہ حیدر علی آتش
مری طرح سے مہ و مہر بھی ہیں آوارہ کسی حبیب کی یہ بھی ہیں جستجو کرتے
Read Moreمیر تقی میر
ترے فراق میں جیسے خیال مفلس کا گئی ہے فکرِ پریشاں کہاں کہاں میری
Read Moreغلام ہمدانی مصحفی
جب بگولہ کوئی اٹھا تو میں وحشی سمجھا میرے رہنے کو حویلی ہوئی تیار نئی
Read More