نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ۔۔۔ سلمان باسط

صد شکر میرا رابطہ خیرالوریٰ سے ہے آقا سے اس غلام کی نسبت سدا سے ہے جلتے ہیں آج روح میں جو ان گنت چراغ اس روشنی کا سلسلہ غارِ حرا سے ہے کیا چند سانس عمر کی نقدی پہ انحصار میری بقا  درود کے آبِ بقا سے ہے رکھا ہے شرک اور عقیدت میں امتیاز اور یہ سبق ملا بھی مجھے مصطفےٰ(ص) ہے ان کا کرم ہے آج اگر سرفراز ہوں جو بھی ملا ہے آج تک ان کی دعا سے ہے

Read More