قابل اجمیری۔۔۔ تم نہ مانو، مگر حقیقت ہے

تم نہ مانو، مگر حقیقت ہے
عشق انسان کی ضرورت ہے

جی رہا ہوں اس اعتماد کے ساتھ
زندگی کو مری ضرورت ہے

حسن ہی حسن، جلوے ہی جلوے
صرف احساس کی ضرورت ہے

اس کے وعدے پہ ناز تھے کیا کیا
اب دروبام سے ندامت ہے

اس کی محفل میں بیٹھ کر دیکھو
زندگی کتنی خوبصورت ہے

Related posts

Leave a Comment