نعتؐ ۔۔۔ شفیق آصف

نورِ مرسل سے جہاں میں روشنی ہے سرفراز
قریہ قریہ بستی بستی دلکشی ہے سرفراز

آپ کی آمد سے سچ کا بول بالا ہو گیا
ظلمتوں کی وادیوں میں آشتی ہے سرفراز

آپ کے آنے سے پہلے زندگی بے کیف تھی
آپ ہی سے میرے آقا! زندگی ہے سرفراز

آپ کی صورت سے لیتے ہیں ستارے روشنی
اس لیے تو آسماں پر چاندنی ہے سرفراز

ہر گھڑی جس شخص کے ہونٹوں پہ رہتا ہو درود
دو جہاں میں آپ کا وہ امتی ہے سرفراز

Related posts

Leave a Comment