استاد رامپوری ۔۔۔۔ لوگ کہنے لگے منشی کا خیال اچھا ہے

کوٹھڑی ٹھیک نہ کوٹھی کا خیال اچھا ہے

یار جس حال میں رکھے وہی حال اچھا ہے

مارچ میں عقد ہوا اور ستمبر میں طلاق

کوئی بتلائے برا ہے کہ یہ سال اچھا ہے

ناتواں قیس ہے اب کون اسے سمجھائے

ایسے حالات میں لیلیٰ کا وصال اچھا ہے

بے حجابی نہیں معشوق کی فطرت اے دوست

بدر سے میں تو سمجھتا ہوں ہلال اچھا ہے

رات لڑنے لگے استاد سے طوفان سخن

لوگ کہنے لگے منشی کا خیال اچھا ہے

Related posts

Leave a Comment