اشرف سلیم ۔۔۔ نئے چراغ جلانے سے روک سکتا تھا

نئے چراغ جلانے سے روک سکتا تھا
مجھے وہ ہاتھ ملانے سے روک سکتا تھا

تمام عمر کی تنہائی لے گیا مجھ سے
وہ شخص کرب اٹھانے سے روک سکتا تھا

وہ چاہتا تو مجھے اس نئی محبت کے
رواج و رسم نبھانے سے روک سکتا تھا

مری کہانی میں کردار کوئی ایسا نہ تھا
مگر وہ اشک بہانے سے روک سکتا تھا

Related posts

Leave a Comment