اکرم ناصر ۔۔۔ لیتا ہے تیرا کیا بھلا بوڑھا شجر نہ کاٹ

لیتا ہے تیرا کیا بھلا بوڑھا شجر نہ کاٹ
اس پر ہیں دیکھ کتنے پرندوں کے گھر نہ کاٹ

اچھا ہے کام ، شوق سے پودے نئے لگا
لیکن خدا کا نام ، تناور شجر نہ کاٹ

کرنے دے انحصار سبھی کو اڑان پر
منصف ہے تو،کسی بھی پرندے کے پر نہ کاٹ

اکرم خدا کا نام کہیں گھر بنا کے بیٹھ
جیون سفر کو اس طرح تو در بدر نہ کاٹ

Related posts

Leave a Comment