انصر حسن ۔۔۔ جناب امیر (مولا علیؑ) کے حضور

کرتا ہوں اجتناب کہ بندہ علی کا ہوں
پیتا نہیں شراب کہ بندہ علی کا ہوں

دنیا و دیں کے اور حیات و ممات کے
کھلتے ہیں مجھ پہ باب کہ بندہ علی کا ہوں

مخفی نہیں ہے کوئی بھی میرا معاملہ
میں ہوں کھلی کتاب کہ بندہ علی کا ہوں

دنیا کے ساتھ ساتھ میں اپنا بھی دوستو
کرتا ہوں احتساب کہ بندہ علی کا ہوں

کچھ بھی کہیں یہ لوگ پہ میری نگاہ میں
دنیا ہے اک سراب کہ بندہ علی کا ہوں

Related posts

Leave a Comment