زبیر فاروق ۔۔۔ پیار بہت اَب کم کرتے ہیں

پیار بہت اَب کم کرتے ہیں
کب ہے پیار جو ہم کرتے ہیں

ہجر کا موسم آیا یارا
پیار بچشمِ نم کرتے ہیں

کچھ ایسے مصروف ہوئے ہم
پیار بھی اَب بے دم کرتے ہیں

پیار پکارے یار پکارے
پیر مرے چھم چھم کرتے ہیں

پیار میسر جب ہو تو پھر
سامنے اپنے رَم کرتے ہیں

لوٹے گا فاروقؔ سبھی کچھ
آپ بھلا کیوں غم کرتے ہیں

Related posts

Leave a Comment