کتنا مشکل ہے خدا ہونا بھی
درد دینا بھی ، دوا ہونا بھی
ایک للکار ہے آندھی چلنا
اور للکار دِیا ہونا بھی
نہیں آسان تمہارا ملنا
نہیں آسان جُدا ہونا بھی
عشق! بس تیری نشانی ٹہرا
دل دھڑکنا بھی ، رُکا ہونا بھی
اِک قیامت پہ ٹلا ہے شاید
تیرے وعدے کا وفا ہونا بھی
بن گیا فخرِ جوازِ خلقت
ایک سجدے کا ادا ہونا بھی
