صفدر صدیق رضی ۔۔۔ لازم کہیں نہیں رخِ قبلہ درست ہو

لازم کہیں نہیں رخِ قبلہ درست ہو
اتنا ہے صرف نیّتِ سجدہ درست ہو

مل بیٹھ کر جہاں نہیں رہتے گھروں کے لوگ
لگتا نہیں کہ شہر کا نقشہ درست ہو

باقی دنوں میں تجربۂ عاشقی کے بعد
وہ کچھ کروں گا جس کا نتیجہ درست ہو

بے شک وہ لکھنؤ سے نہ دہلی سے ہو مگر
شیریں زبان ہو‘ لب و لہجہ درست ہو

جو کچھ کسی کے سامنے کہنا محال ہے
ایسا نہیں کہ وہ پسِ پردہ درست ہو

Related posts

Leave a Comment