نعمان حیدر حامی ۔۔۔ تری میری محبت میں وفائیں اورباقی ہیں

تری میری محبت میں وفائیں اورباقی ہیں
کہا تھا ناں !! ابھی دل میں صدائیں اور باقی ہیں

جہاں بھر کے یہ غم جھیلے نصیبوں سے تری خاطر
خدا جانے ابھی کتنی سزائیں اور باقی ہیں

مری نظریں تری قسمت پہ جا ٹھہریں وہاں اب تو
چمن سے بس بہاروں کی فضائیں اور باقی ہیں

نجانے اس جدائی سے کبھی ہم ایک ہو پائیں
ہمارے پاس ورنہ یہ دعائیں اور باقی ہیں

ترے دکھ میں نجانے کب تلک بہتی رہیں حامی
مری آنکھوں میں اشکوں کی گھٹائیں اور باقی ہیں

Related posts

Leave a Comment