فرح شاہد ۔۔۔ ریت

ریت
……….
میں نے آخری وقت تک
اس کا رستہ دیکھا تھا
اور نجانے کتنے سالوں سے
اس کی منتظر میں اب بھی ہوں

اس نے ساتھ دینے اور چھوڑ جانے
دونوں کو ایک ہی صف میں
لا کھڑا کیا تھا۔۔۔
کہ اس کی فطرت وفا شناس نہ تھی۔۔۔
یوں مری نظروں کے سامنے ہی
وہ غیر کا ہاتھ تھام کر
مری وفا پر مٹی ڈال کے
مجھے زندہ ہی دفن کر گیا….
میں نے آخری وقت تک
اس کا رستہ دیکھا تھا
کیوں بھول گئی ؟……
وہ شخص ریت جیسا تھا
اور ریت کو جتنا بھی
مٹھی میں بھر لو
وہ ہاتھوں سے نکل جاتی ہے

Related posts

Leave a Comment