محترمہ بے نظیر بھٹو کی نذر ۔۔۔ خالق آرزو

محترمہ بے نظیر بھٹو کی نذر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اے ذوالفقار رب نے تجھے دی وہ ذوالفقار
فوجِ غنیم کو جو کرے پل میں تار تار
ٹھہرا نہیں ہے سامنے جس کے کوئی عیار
جس نے وطن کی شان پہ کنبہ دیا ہے وار

جس کی جہاں میں ملتی نہیں کوئی بھی نظیر
وہ دخترِ عظیم ، ہماری ہے بینظیر

اپنے وطن سے اس کو نکالا دیا گیا
اُس چاند کو بھی خون کا ہالہ دیا گیا
اہلِ وطن کو جھوٹا سنبھالا دیا گیا
ہم کو سیاہ رنگ اُجالا دیا گیا

بیٹی تھی ارضِ پاک کی بیباک و باضمیر
وہ دخترِ عظیم، ہماری ہے بینظیر

بھائی گنوائے، حق پہ وہ پھر بھی اڑی رہی
زنداں میں اس پہ ظلم کی شدت کَڑی رہی
لیکن وہ ظالموں کے مقابل کھڑی رہی
سب بونے لیڈران تھے، اور وہ بڑی رہی

دنیائے مسلماں کی وہ پہلی بنی وزیر
وہ دخترِ عظیم، ہماری ہے بینظیر

Related posts

Leave a Comment