محمد نوید مرزا ۔۔۔ یوم دفاع پاکستان

یومِ دفاعِ ملک منانے کے واسطے
پرچم کو رفعتوں پہ اُڑانے کے واسطے

پھولوں میں اتحاد کی خوشبو ہے لازمی
گلشن کی آبرو کو بچانے کے واسطے

برسایئے خلوص اخوت کے کھیت پر
پودے ترقیوں کے اُگانے کے واسطے

روحیں یہ کہہ رہی ہیں شہیدانِ قوم کی
ہو جائو ایک ملک بچانے کے واسطے

مٹی میں اپنے خون کی بوندیں اُتار کر
گھر سے نکل پڑے ہیں خزانے کے واسطے

Related posts

Leave a Comment