نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ خاور اعجاز

سمندر محمدؐ ، سفینہ محمدؐ
خدا تک پہنچنے کا زینہ محمدؐ

مجھے زندگی دینے والا خدا ہے
مگر زندگی کا قرینہ محمدؐ

زمانے کی نظروں میں مکہ مدینہ
ہمارا تو مکہ مدینہ محمدؐ

درخشندہ ہے بزمِ ہستی انہیؐ سے
یہ عالم صدف اور نگینہ محمدؐ

کسی سے نہیں ایک گوشہ بھی پنہاں
جو سب پر عیاں وہ خزینہ محمدؐ

Related posts

Leave a Comment