نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔۔ خالد کھوکھر

آقا جن کو قریب رکھتے ہیں
کتنا اعلی نصیب رکھتے ہیں

کیسے خوش بخت امتی ہیں ہم
آپ جیسا طبیب رکھتے ہیں

لوگ رکھتے ہیں دولت دنیا
ہم خدا کا حبیب رکھتے ہیں

جن کی نظریں ہوں سبز گنبد پر
سب سے اچھا نصیب رکھتے ہیں

ان کی چوکھٹ پہ ہم مریں خالد
کیا یہ خواہش عجیب رکھتے ہیں

Related posts

Leave a Comment