نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ سید ریاض حسین زیدی

نعت کیا ہے بس آپ کی تعریف
رب بھی کرتا ہے آپ کی توصیف

اس نے قرآن آپ کو بھیجا
وصف ِذاتی ہے اس کی یہ تصنیف

نعت جب بھی ہے روح میں اتری
مضمحل قلب کی ہوئی تالیف

منصبِ نعت ہے مسیحائی
دور کرتی ہے روح کی تکلیف

نعت پڑھتے ہی نیکیاں جاگیں
ہر برائی میں ہو گیٔ تخفیف

جس بھی محفل میں ذکرِ احمد ہو
آپ لاتے ہیں اس میں خود تشریف

آپ کا جو بھی دم نہیں بھرتا
حق رسی میں ہوا نحیف و ضعیف

حسن نعت ریاض کا ہم دم
ہے وہ صادق امین میرا حلیف

Related posts

Leave a Comment