نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ صفدر صدیق رضی

اے دل نبی کے عشق میں تو کیا شریک ہے
اس کا تو ربِ ارض و سما لاشریک ہے

کرتا ہوں زخم خاکِ مدینہ سے مندمل
تنہا نہیں میں اس میں زمانہ شریک ہے

کچھ لکھ رہا ہوں خاکِ مدینہ کو گھول کر
اس میں یہ خاکسار اکیلا شریک ہے

آپ آئے کائنات کی آنکھیں ہیں فرشِ راہ
اور اس میں فرشِ خانۂ کعبہ شریک ہے

جس روشنی سے تیرگی کے سائے چھٹ گئے
اس روشنی میں آپ کا سایہ شریک ہے

لو جا رہا ہوں سوئے مدینہ میں سر کے بل
اس طرح کون میرے علاوہ شریک ہے

Related posts

Leave a Comment