نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ گلزار بخاری

کیا کیا ہیں گہر دامنِ بحرین میں دیکھیں
اوصافِ نبی سیرتِ حسنین میں دیکھیں

پوچھیں پرِ جبریل سے پرواز نبی کی
معراج ہے کیا منزلِ قوسین میں دیکھیں

ہو گا نہ جُدا شہر درِ علم سے ہر گز
مضبوط ہے کیا ربط فریقین میں دیکھیں

سایہ نہ ہو جس ذات کا ثانی ہو تو کیسے
ایسا کوئی انسان ہے کونین میں دیکھیں

ڈھونڈے نہ کہیں اور ملے گا وہیں گلزار
ہاں بو ذر و سلمان کے نعلین میں دیکھیں

Related posts

Leave a Comment