نعرت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ سید فرخ رضا ترمذی

سینے میں جو نہاں تھی محبت کی روشنی
بن کر زباں پہ آئی ہے مدحت کی روشنی

دنیا میں ہر طرف جو اجالا ہے نور کا
یہ نورِ حق ہے شمعِ رسالت کی روشنی

تفریقِ رنگ و نسل مٹائی حضور نے
ہر سمت اب فروزاں ہے وحدت کی روشنی

وہ کامیاب ہے جسے محشر میں مل گئی
سرکارِ دو جہاں کی قیادت کی روشنی

ختم الرسل ہے اب نہ نبی کوئی آئے گا
دنیا میں اب ہے ختمِ نبوت کی روشنی

جو عشقِ مصطفیٰ کے جلاتا رہا چراغ
محشر میں پائے گا وہ شفاعت کی روشنی

کہتا ہوں نعت اس لیے ہر روز میں رضا
نعتِ نبی سے ملتی ہے حکمت کی روشنی

Related posts

Leave a Comment