عمران خان کا 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کا اعلان

لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو خطاب کے دوران عمران خان نے ’’حقیقی آزادی‘‘ مارچ کے دوسرے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تحریک نہیں رکے گی، 26 نومبر کو شفاف انتخابات کا مطالبہ کریں، ساری قوم مل کر ہمارے ساتھ جدوجہد کرے، سب سے اگلے ہفتے پنڈی میں ملاقات ہوگی۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ہماری اپنی اسٹیبلشمنٹ نے ان کو کرپٹ کہا ہے، میرا سوال ہے کہ ایک دم یہی لوگ کیسے اسٹیبلشمنٹ کے لیے ٹھیک ہو گئے، مان لیتے ہیں اسٹیبلشمنٹ نے سازش نہیں کی مگر میرے خلاف تحریک عدم اعتماد تو روک سکتے تھے۔

عمران خان نے کہا کہ میرا سوال ہے کہ وہ کیا چیز تھی کہ سوا تین سال بعد یہ لوگ اسٹیبلیشمینٹ کے لیے اچھے ہوگے، اسٹیبلیشمینٹ نے سازش نہیں کی مگر ان کو روک تو سکتے تھے، کیا چیز تھی پھر ان کو ہمارے اوپر مسلط کردیا، اب 7 مہینے کے بعد کوئی چیز بتائیں جس میں بہتری آئی ہو۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری فیڈرل پارٹی ہے اور فیڈرل پارٹی ہی ملک کو بچا سکتی ہے، انہوں نے قانون بدل کر 1100 ارب روپیہ ہضم کر لیا ہے، اس پر انہیں جو ہرجانہ ہوگا پاکستانی قوم دیکھے گی۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہ پاکستان کی عدالتوں سے مجھے انصاف کی امید نہیں، اس لیے جیو اور میر شکیل کے خلاف امریکا، برطانیہ اور دبئی میں کیس کروں گا۔ عمران خان نے سینیٹر اعظم سواتی کے حوالے سے کہا کہ منہ بند کرنے کے لیے میاں بیوی کی وڈیو گھر بھیجی گی اور سینیٹر کو برہنہ کرکے تشدد کیا گیا۔

Related posts

Leave a Comment