نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ محمد سلیم ساگر

یہ نور جڑا دل کے نگینے میں رہے گا اب گنبدِ خضرا مرے سینے میں رہے گا جو کوئی سلیقے سے چلا جائے گا در تک پھر چاہے کہیں جائے قرینے میں رہے گا جب تک مری پلکوں کو اجازت نہیں ملتی گریہ کا عمل جاری پسینے میں رہے گا آقا ! جو غلام آپ کے روضہ تلک آیا جس شہر چلا جائے مدینے میں رہے گا یاں کون ٹھہرتا ہے سرِ سیلِ حوادث پر وہ جو محبت کے سفینے میں رہے گا

Read More