محسن دوست ۔۔۔ تنہائی یوں بھی تو مٹائی جا سکتی ہے

تنہائی یوں بھی تو مٹائی جا سکتی ہے سائے سے بھی ٹیک لگائی جاسکتی ہے کاغذ پر اک دشت بنایا جا سکتا ہے اور اس میں بھی خاک اڑائی جا سکتی ہے صحن میں کوئی پیڑ اگایا جا سکتا ہے اور گھر کی توقیر بڑھائی جا سکتی ہے جھوٹ کچھ ایسے بولتا ہے وہ سچ لگتاہے محسن اس کی قسم اٹھائی جا سکتی ہے دوست ہے آخر پڑھ لیتا ہے آنکھیں میری کب تک دل کی بات چھپائی جا سکتی ہے

Read More

محسن دوست… ڈول جائے گا ترا ایمان بھی

ڈول جائے گا ترا ایمان بھی سر پہ رکھ سکتا ہے وہ قرآن بھی دنگ رہ جاتا ہے وہ بھی دیکھ کر کیا عجوبہ چیز ہے  انسان بھی اک کمی ہے بس تری تصویر کی رکھ دیا ہے میز پر گلدان بھی اس نتیجے پر میں پہنچا ہوں میاں زندگی اتنی نہیں آسان بھی تم بنا سکتے ہو خود اپنی جگہ دل کشادہ بھی ہے اور گنجان بھی محسن ان کی قدر کرنی چاہیے بیٹیاں رحمت بھی ہیں مہمان بھی

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ محسن دوست

جس نے بھی نعت دل میں بسا لی ہے آپ کی نصرت حضور اس نے تو پا لی ہے آپ کی سارے جہاں میں ان کی بھی توقیر بڑھ گئی جب سےگلوں نے خوشبو چرا لی ہے آپ کی ہر ایک کی زباں پہ درودو سلام ہیں کون و مکاں میں ذات مثالی ہے آپ کی دنیا کو آپ رب کی طرف لے کے آئے ہیں خلقت خدا کےدر پہ سوالی ہے آپ کی چھپ جائیں گے ہمارے سبھی عیب یا نبی سر پر ہمارے کملی جو کالی ہے آپ…

Read More