نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ محسن دوست

جس نے بھی نعت دل میں بسا لی ہے آپ کی
نصرت حضور اس نے تو پا لی ہے آپ کی

سارے جہاں میں ان کی بھی توقیر بڑھ گئی
جب سےگلوں نے خوشبو چرا لی ہے آپ کی

ہر ایک کی زباں پہ درودو سلام ہیں
کون و مکاں میں ذات مثالی ہے آپ کی

دنیا کو آپ رب کی طرف لے کے آئے ہیں
خلقت خدا کےدر پہ سوالی ہے آپ کی

چھپ جائیں گے ہمارے سبھی عیب یا نبی
سر پر ہمارے کملی جو کالی ہے آپ کی

Related posts

Leave a Comment