عقیدت ۔۔۔ انصر حسن

مرے نبی سا کوئی باکمال ہے ہی نہیں مرے حضور کا برجِ زوال ہے ہی نہیں میں کہہ رہا ہوں کہ ُان سا کہیں نہیں کوئی میں کہہ رہا ہوں کہ ُان کی مثال ہے ہی نہیں جہاں نے آپ سا شیریں بیاں نہیں دیکھا بجا ہے آپ سا شیریں مقال ہے ہی نہیں اسے دکھائیے آیت مباہلہ والی وہ کہہ رہا ہے محمد کی آل ہے ہی نہیں میں ان سے کوئی تعلق نبھا نہیں سکتا جنھیں حضور کے گھر کا خیال ہے ہی نہیں

Read More