خاور اعجاز ۔۔۔۔ عقیدت (ماہنامہ بیاض لاہور، اکتوبر 2023 )

عقیدت ۔۔۔۔۔۔۔ کبھی یہ معجزۂ ماہ و سال ہو جائے عظیم رفتہ نگہبانِ حال ہو جائے وہ روشنی ہے مِرے فکر و فن کے خیموں میں جہاں بھی اُبھرے وہاں بے مثال ہو جائے ہمیں نصیب ہو تطہیرِ فکر کی ساعت ہوس کی قید سے جذبہ بحال ہو جائے شجر کا ہاتھ نہ چھوٹے اگرچہ کانٹوں سے لہو لہان بھی شاخِ مآل ہو جائے حسینؓ آپ سے نسبت ہے جس روایت کو خدا کرے اُسے حاصل کمال ہو جائے

Read More

عقیدت ۔۔۔ انصر حسن

مرے نبی سا کوئی باکمال ہے ہی نہیں مرے حضور کا برجِ زوال ہے ہی نہیں میں کہہ رہا ہوں کہ ُان سا کہیں نہیں کوئی میں کہہ رہا ہوں کہ ُان کی مثال ہے ہی نہیں جہاں نے آپ سا شیریں بیاں نہیں دیکھا بجا ہے آپ سا شیریں مقال ہے ہی نہیں اسے دکھائیے آیت مباہلہ والی وہ کہہ رہا ہے محمد کی آل ہے ہی نہیں میں ان سے کوئی تعلق نبھا نہیں سکتا جنھیں حضور کے گھر کا خیال ہے ہی نہیں

Read More

عقیدت ۔۔۔ مرزا آصف رسول

جو نعت سے بنتی ہے تری بات، رقم کر اے دل! ورقِ جاں پہ بھی جذبات رقم کر جن میں طلع البدر علینا کے ہوں منظر قرطاسِ عقیدت پہ وہ ابیات رقم کر اُس بارگہِ نور میں عصیاں کی سیاہی دھل جائے گی اشکوں سے مُناجات رقم کر اے علم! ترے بس میں کہاں اُن کی ستائش تو خود پہ فقط اُن کی عنایات رقم کر مفعول مفاعیل میں سوز اور نیا لا مت نعت کے آہنگ پہ نغمات رقم کر کر کِلک و قلم سیرت و سنت سے منور…

Read More