خالد محبوب ۔۔۔ جس پرندے پہ تیرا جال گرا

جس پرندے پہ تیرا جال گرا خستہ دیوار کی مثال گرا ایک محراب راستے میں تھی میرے سر سے خوشی کا تھال گرا تو نہیں ، اب خدا اٹھائے گا جس قدر ہو کے میں نڈھال گرا دوستوں نے مجھے مبارک دی زندگی کی لڑی سے سال گرا کیسا دورِ غزل ہے یہ محبوب لفظ چلنے لگے خیال گرا

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ خالد محبوب

لفظ خود نعت کے امکان میں آ جاتے ہیںجب بھی سرکار مرے دھیان میں آ جاتے ہیں ذکر ان کا ہو تو ہر سانس مہک جاتی ہےپھول احساس کے گلدان میں آ جاتے ہیں ہم تعارف کے بھی محتاج نہیں دنیا میںان کی نسبت ہی سے پہچان میں آ جاتے ہیں آنکھ جب چومتی ہے لفظ تو میرے آقامسکراتے ہوئے قرآن میں آ جاتے ہیں خواب میں بھی جو مدینے سے پلٹتا ہوں میںچند آنسو مرے سامان میں آ جاتے ہیں بات ناموسِ رسالت کی اگر آ جائےہم کفن باندھ…

Read More