ڈاکٹرمحمدافتخارشفیع ۔۔۔ الف د نسیم :عقیدۂ راسخہ کی غزل

الف  د نسیم :عقیدۂ راسخہ کی غزل ڈاکٹر الف ۔ د ۔ نسیم کی ارد وغزل محبت کے اس سرمدی رشتے سے منسلک ہے ، جس کے فروغ میں ولی دکنیؒ، سراج اورنگ آبادیؒ، اورمیرزامظہرؒ سے خواجہ میردردؒ تک کے شعرانے حصہ لیا۔امیرمینائیؒ،بیدم شاہ وارثیؒ،فانی بدایونیؒ،امجدحیدرآبادیؒ،آسی غازی پوریؒ اوراصغر گونڈویؒ سے سید وجیہ السیماعرفانیؒ اوربابا ذہین شاہ تاجیؒ تک کے شعرانے اس محبوبۂ دل براں صنف سخن میں حسن وعشق کے ازلی وابدی تصورات کو شاعرانہ اندازمیں بیان کیاگیا۔’’تصوف برائے شعرگفتن خوب است‘‘والی بات ہمارے شعراکی تصوف اور اس کے…

Read More

نسیمِ سحر ۔۔۔ عیاں سے آنکھ ہٹا کر نہاں کو دیکھ لیا

(نذرِ جناب خورشید رضوی) عیاں سے آنکھ ہٹا کر نہاں کو دیکھ لیا تو ایک ذرّے میں ہم نے جہاں کو دیکھ لیا کسی نے جب مِرے قلبِ تپاں کو دیکھ لیا گماں کرے گا کہ آتش فشاں کو دیکھ لیا نہیں ہے شوق ہمیں جا کے اُس کو چھُونے کا ہمیں یہی ہے بہت ، آسماں کو دیکھ لیا! درونِ ذات جونہی اِک نگاہ کی ہم نے ’’وجودِ سنگِ رہِ درمیاں کو دیکھ لیا‘‘ ظفر(۱) کو دیکھ کے ایسا لگا کہ بارِ دِگر جنابِ میرؔ سے جادو بیاں کو…

Read More