حماد نیازی… لہو میں خواب سی تاثیر ہے، کہانی ہے

لہو میں خواب سی تاثیر ہے، کہانی ہے

فروغِ بوئے اساطیر ہے، کہانی ہے

میں اپنے کربِ سیہ کار سے نکل آیا
طلوعِ صبحِ ابد گیر ہے، کہانی ہے

ہماری آنکھوں میں کچھ خواب تھے دعائیں تھیں
یہ اک کہانی سے تعبیر ہے ،کہانی ہے

کہیں کہیں کوئی آواز گونج اٹھتی ہے
کہیں کہیں کوئی تصویر ہے، کہانی ہے

چراغِ   وصل بجھا چاہتا ہے پل بھر میں
یہ روشنی جو ہوس گیر ہے کہانی ہے

روش روش جو حقیقت ہے سب فسانہ ہے
یہ گاہ گاہ جو تحریر ہے کہانی ہے

Related posts

Leave a Comment