افضل گوہر راؤ… ایسا بھی کون یاد مجھے آیا پیاس میں

ایسا بھی کون یاد مجھے آیا پیاس میں
پانی لہو سے سرخ ہوا ہے گلاس میں

لوگوں کی سانس پھول گئی ہے تو کیا ہوا
اِس شہر کی ہوا بھی نہیں ہے حواس میں

رُت کو لہولہان کیا ہے تو دیکھنا
اِس بار سرخ پھول کھلیں گے کپاس میں

گوہر ہماری پیاس سے حالت عجیب ہے
رکھا ہوا ہے میز پہ دریا گلاس میں

Related posts

Leave a Comment