سید مقبول حسین ۔۔۔ جو ہم نے حجرہ خوباں میں اعتکاف کیا

جو ہم نے حجرہ خوباں میں اعتکاف کیا
جنونِ عشق نے وحشت کا اعتراف کیا

چھپی ہے دل میں جو خوشبو خمارِ ساغر ہے
بِنائے عشق کا رِندوں نے انکشاف کیا

جنوں کی حد سے جو بچھڑے تو پھر نہ مل پائے
جدائی نے مرے دل میں عجب شگاف کیا

یہ کیسا آئنے میں کھیل جاری ہے سیّد
کہ عکسِ یار نے ہونے کا انحراف کیا

Related posts

Leave a Comment