میتھیو محسن ۔۔۔ ہوش میں آ کے گرا ہوں

ہوش میں آ کے گرا ہوں
دھوکا تھا جس پہ مرا ہوں

دیکھ کر مزدور بچہ
زندگی سے میں ڈرا ہوں

بیچ مت واعظ خدا کو
باخدا بندہ کھرا ہوں

بے عمل ہوں میں نمازی
اور سجدے کر رہا ہوں

کچھ تو مہلت، وحشیو! دو
بچوں کا میں آسرا ہوں

خوش رہو محسن کہوں کیا
میں مقدر کا ہرا ہوں

Related posts

Leave a Comment