صفدر صدیق رضی ۔۔۔۔

بڑا آدمی
۔۔۔۔۔۔۔۔
پسرزادے
یقیناً ایک دن
جب تم بھی دنیا کے بڑے لوگوں میں ہو گے
میں منوں مٹی تلے،
اتنی بلندی پر
تمہاری عظمت و رفعت کے منظر کو
نہ شاید دیکھ پاؤں
سو تم اپنے پیشرو مرحوم دادا کیلئے جا کر
ضرور اس دن دعائے مغفرت کرنا
کہ مجھ چھوٹے سے بندے نے سنا ہے
وہ خدائے لم یزل سب سے بڑا ہے
اور بڑے لوگوں کی سنتا ہے !

Related posts

Leave a Comment