عظمی جون ۔۔۔ حمدِ باری تعالٰی

حمدِ باری تعالٰی

جو مُجھ سے بے خبر پر مُنکشِف ہر راز کرتا ہے
اُسی کے نام سے یہ دل سُخن آغاز کرتا ہے

اُسی کے اِذن سے ہیں کائناتی سِلسلے جاری
یہ دل طائر اُسی کے حکم سے پرواز کرتا ہے

اُسی سے مانگتا ہوں جو طلب سے بڑھ کے دیتا ہے
وہی میری خطاؤں کو نظرانداز کرتا ہے

گناہوں کی معافی مانگتا  ہوںمیں اسی در سے
درِ توبہ جو مجھ سے عاصیوں پر باز کرتا ہے

Related posts

Leave a Comment