نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔۔ یوسف خالد

رہبر و رہنما یا نبی آپ ہیں
منبعِ نور ہیں راستی آپ ہیں

بے کسوں کے لیے آپ ہیں آسرا
دوجہانوں کی تابندگی آپ ہیں

روشنی جس قدر بھی زمانے میں ہے
آپ کی ہے عطا روشنی آپ ہیں

جو ہمارے تصور سے ہے ما ورا 
دونوں عالم کی وہ دلکشی آپ ہیں

آپ کا ذکر ہے راحتِ قلب و جاں 
غم زدوں کے لیے ہر خوشی آپ ہیں

آپ کے فیض سے زندگی زندگی
زندگی کچھ نہیں زندگی آپ ہیں

Related posts

Leave a Comment