یوسف خالد ۔۔۔ پانی کا ریلا

پانی کا ریلا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پہاڑوں سے اترتا تند رو پانی کا ریلا کس قدر منہ زور ہوتا ہے کسی صورت کوئی بھی اس کا رستہ روکنا چاہے تو ٹکراتا ہے غراتا ہے اپنی موج میں بہتا چلا جاتا ہے کچھ پروا نہیں کرتا چٹانیں توڑتا ہے پتھروں کو ریزہ ریزہ کرتا جاتا ہے کبھی غصے میں بل کھاتا ہے سر اوپر اٹھاتا ہے عجب انداز سے سارے مناظر دیکھتا ہے راستے ہموار کرتا ہے جنوں کی داستاں تحریر کرتا بڑھتا جاتا ہے پہاڑوں کی بلندی سے اتر کر وادیوں میں…

Read More

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔۔ یوسف خالد

رہبر و رہنما یا نبی آپ ہیں منبعِ نور ہیں راستی آپ ہیں بے کسوں کے لیے آپ ہیں آسرا دوجہانوں کی تابندگی آپ ہیں روشنی جس قدر بھی زمانے میں ہے آپ کی ہے عطا روشنی آپ ہیں جو ہمارے تصور سے ہے ما ورا دونوں عالم کی وہ دلکشی آپ ہیں آپ کا ذکر ہے راحتِ قلب و جاں غم زدوں کے لیے ہر خوشی آپ ہیں آپ کے فیض سے زندگی زندگی زندگی کچھ نہیں زندگی آپ ہیں

Read More

یوسف خالد… بھولا ہوا نہیں ہوں بھلایا ہوا ہوں میں

بھولا ہوا نہیں ہوں بھلایا ہوا ہوں میں شاید کسی کہانی میں لکھا ہوا ہوں میں نقشِ قدم ہوا سے مٹائے نہ جا سکے اس طور  اِک دیار سے گزرا ہوا ہوں میں مت جان کہ میں ذات کے معبد میں قید ہوں فطرت کی پور پور میں اترا ہوا ہوں میں پھولوں میں کر تلاش مجھے خوشبوؤں میں ڈھونڈ ان وادیوں میں ہی کہیں کھویا ہوا ہوں میں اب تک فضا میں گونجتی ہے اس کی باز گشت اک گیت کی طرح کہیں گایا ہوا ہوں میں منظرسبھی سجے…

Read More