نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ اکرم ناصر

ہو مجھ کو عطا اذنِ ملاقات نبی جی
کرنا ہے مجھے آپ سے اک بات نبی جی

رہتا ہوں شب و روز میں اک خوف کی زد میں
دھڑکا سا لگا رہتا ہے دن رات نبی جی

چھٹتے ہی نہیں دل سے مرے درد کے بادل
رکتی ہی نہیں آنکھ کی برسات نبی جی

کب تک ہمیں پسنا ہے یونہی غیر کے ہاتھوں
کب تک نہیں بدلیں گے یہ حالات نبی جی

چالاک بہت ہیں تری امت کے یہ دشمن
کر جائیں نہ امت سے کوئی ہاتھ نبی جی

Related posts

Leave a Comment