نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ خاور اعجاز

ایک مَیں ہی تو نہیں شیدائی اے ختمِ رسلؐ
سب پہ ظاہر آپؐ کی دانائی اے ختمِ رسلؐ

صاحبِ ارض و سما بھی معترف ہے آپؐ کا
آپؐ میں گم عرش کی پہنائی اے ختمِ رسلؐ

مجھ میں کب تھا اپنے رَب کو جاننے کا کچھ شعور
آپ ؐسے مَیں نے یہ نعمت پائی اے ختمِ رسلؐ

آپؐ جیسی رفعتیں کس کے نصیبوں میں ہُوئیں
کس نے پائی آپؐ سی گہرائی اے ختمِ رسلؐ

ایک پرچھائیں تھی ورنہ یہ مِری بزمِ خیال
آپؐ سے ہے فکر میں رعنائی اے ختمِ رسلؐ

Related posts

Leave a Comment