نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ ریاض رومانی

دِلوں تک اسمِ احمدؐ کی رسائی ہو رہی تھی
فضا ساری کی ساری مصطفائی ہو رہی تھی

جہالت کے اندھیروں کو مٹایا جا رہا تھا
جہاں میں علم کی فرمانروائی ہو رہی تھی

صدائے حق سے گونج اُٹھّاتھا اِس کا کونہ کونہ
وہی خطہ جہاں ہر اِک برائی ہو رہی تھی

لکھے جانے تھے اِس پر آپؐ کے اوصافِ اعلیٰ
گناہوں سے بھرے د ل کی صفائی ہو رہی تھی

فرشتوں نے کبھی دیکھے نہ تھے ایسے مناظر
فلک پر آپؐ کی یوں پیشوائی ہو رہی تھی

درودِ پاک ہم بھی پڑھ رہے تھے اور وہ بھی
ریاؔض اپنی خدا سے ہمنوائی ہو رہی تھی

Related posts

Leave a Comment