نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ سید ریاض حسین زیدی

آپؐ ہیں — آپؐ کی خدائی ہے
کس قدر آپؐ کی رسائی ہے

آپؐ کی سب اداؤں پر قربان
سب کا عنوان پارسائی ہے

سدرت المنتہیٰ بھی پیچھے ہے
کیسی سنگت خدا سے پائی ہے

کلی چٹکی درود پڑھتے ہی
نسبتِ خاص کام آئی ہے

پھول مہکے ہیں آپؐ کے دم سے
ذاتِ احمد سے لو لگائی ہے

تذکرہ جس نے آپؐ کا چھیڑا
اس کی رحمت سے آشنائی ہے

دل پہ میرے ریاض شادابی
آپؐ کے ذکر ہی سے آئی ہے

Related posts

Leave a Comment